ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمرتی مندھانا کے 83 رنوں کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دی

اسمرتی مندھانا کے 83 رنوں کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دی

Sun, 18 Nov 2018 19:46:43    S.O. News Service

پرووڈینسا (گیانا)،18؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اوپنر اسمرتی مندھانا کے کیریئر کی بہترین 83 رنز کی اننگز کے بعد گیند بازوں کی مخلوط کارکردگی سے ہندوستان نے آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 کے گروپ بی میچ میں ہفتہ کو آسٹریلیا کو 48 رنز سے کراری شکست دی۔مسلسل چوتھی جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم اپنے گروپ میں سب سے اوپر ہے اور 22 نومبر کو ہونے والے سیمی فائنل میں اس کا سامنا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں ہارنے والی ٹیم سے ہوگا۔ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 167 رن کا مشکل اسکور کھڑا کرنے کے بعد آسٹریلیا کی اننگز کو 19.4 اوور میں 119 رن پر سمیٹ دیا۔پلیئر آف دی میچ مندھانا نے 55 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔کپتان ہرمن پریت کور نے بھی مندھانا کا شاندار طریقے سے ساتھ دیا۔انہوں نے 27 گیند میں 43 رن کی تیز طرار اننگز کھیلنے کے علاوہ تیسرے وکٹ کے لئے مندھانا کے ساتھ 68 رن کی شراکت کی۔


Share: